بھارتی ریاست اڑیسہ میں بم دھماکہ‘ صحافی ہلاک‘ متعدد افراد زخمی

بھونیشور:بھارت کی شورش زدہ ریاست اڑیسہ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک بھارتی صحافی ہلاک ہو گیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کے ضلع کالاہنڈی میں دیسی ساختہ بم اس وقت پھٹا جب روزنامہ اوڈیا کے رپورٹر و فوٹوگرافر روہت کمار بسوال ایک درخت کے قریب پہنچا جہاں ایک باغی پارٹی کی طرف سے پوسٹر لگائے گئے تھے جس میں لوگوں سے ریاست میں پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔دھماکے میں صحافی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں