ملک سکندرایڈووکیٹ سے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی ملاقات

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے رہنما و بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندرایڈووکیٹ سے بدھ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام ڈاکٹر شاہ نواز خان نے ملاقات کی۔ڈاکٹر شاہ نواز خان نے اپوزیشن لیڈر کو بلوچستان کے 27اضلاع میں بی آر ایس پی کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات میں یورپی یونین کے مالی معاونت سے چلنے والے BRACE پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیاگیایہ پروگرام بلوچستان کے 9 اضلاع میں جاری ہے۔ ملک سکندر ایڈووکیٹ نے بلوچستان میں غربت کے خاتمے کیلئے اٹھائے جانے والے بی آر ایس پی کے اقدامات کو سراہااور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں