سردار یار محمد رند گھر کے بھیدی نکلے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سردار یارمحمد رند نے ”گھر کے بھیدی ،سابق صوبائی وزیر تعلیم وصوبائی صدر پی ٹی آئی بلوچستان اور پارلیمانی لیڈر “کی حیثیت سے نے بھانڈا پھوڑ دیاہے کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو 3بلین روپے ادا کرکے وزیراعلیٰ بنے ہیں یا،آب پارہ کی پشت پرڈیل ہوئی ہیں ان پیسوں کی تحقیقات کو یقینی بناکر اس گھناونے کاروبار کے کرداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے چاہے یہ لوگ سول ہوں یا سول اداروں کے محافظ،انہوں نے کہاک پی بی ایس اے نیشنل ہیڈ کوارٹرمیں شجر کاری کے قومی دن کے افتتاح کیلئے 22فروری کو وزیراعظم پودا لگائیںگے جوخوش آئیند ہے مگرایک شخص قمر سرفراز ڈاھابی ایچ سی کوئٹہ کے حکم سے خود ساختہ چیف کمشنر کا عہدہ رکھنے پرمعطل ھوچکے ہیں اور اس کے سیکرٹری لیاقت اعوان بھی وزیراعظم کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے اپنے آپ کو لیگمیٹائز کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں