مہنگائی کے باوجود حکومت کہتی ہے کہ پاکستان دنیا میں سستا ملک ہے، جما ل شاہ کاکڑ
نصیر آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے لیکن نااہل اعظم کہتا ہے کہ پاکستان سستا ملک ہے عمران نیازی ذہنی مریض بن گیا ہے ان کی کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کرائی جائیں، جماعت ہے عوام کی نگاہیں میاں محمد نواز شریف پر لگی ہوئی ہے عوام پاکستان مسلم لیگ ن کے دور کو بہت یاد کررہی ہے ملک سے مہنگائی بیروزگاری دہشت گردی سے نجات صرف پاکستان مسلم لیگ ن دلا سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن)ضلع صحبت پور کے زیر اہتمام عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کنونشن سے مسلم لیگ(ن)نصیر آباد ڈویژن کے صدر محمد حسین گولہ ضلعی صدر محمد اقبال عباسی نائب صدر محمد قاسم بگٹی مسلم لیگ ن ڈیرہ مراد جمالی کے صدر خان جان بنگلزئی مسلم لیگ ن ڈیرہ بگٹی کے صدر قربان بگٹی مچھ کے صدر ملک اسداللہ سمالانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے عوام کی نگاہیں میاں محمد نواز شریف پر لگی ہوئی ہے عوام پاکستان مسلم لیگ ن کے دور کو بہت یاد کررہی ہے ملک سے مہنگائی بیروزگاری دہشت گردی سے نجات صرف پاکستان مسلم لیگ ن دلا سکتی ہیں موجودہ ظالم حکمرانوں کے دن بہت قریب ہے سلیکٹڈ و نااہل وزیراعظم عمران نیازی اور ان کا ٹولہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ ہے کہ پاکستان میں انتقامی احتساب خان کی حکومت میں کرپشن میں بیپناہ اضافہ ہوگیا ہے عمران نیازی کی اے ٹی ایم مشینیں ملک خزانوں کو خالی کرکے اپنی مشینیں بھر رہی ہے مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اب بھی نااہل وزیراعظم عمران نیازی کہتا ہے کہ پاکستان سستا ملک ہے نااہل وزیراعظم ذہنی مریض ہے اس کا علاج کسی اچھے ڈاکٹر سے کرایا جائے پاکستان مسلم لیگ ن ہی آنے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان میں حکمرانی کریگی وزیر اعظم ہماری جماعت سے ہوگا پاکستان کی عوام کو صرف میاں محمد نواز شریف ہی مہنگائی بے روزگاری سے نکال سکتا ہے۔


