دالبندین، پرنسپل کی تبادلے کیخلاف طلباءکا احتجاج کا اعلان
دالبندین:گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دالبندین کے طلبا نے پرنسپل کی تبادلے کے خلاف احتجاج شروع کردی۔ احتجاجی طلبا نے اعلان کیا ہے کہ اگر تبادلہ منسوخ نہیں کیا گیا تو وہ پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دالبندین کے پرنسپل عبدالقیوم کی تبادلے کے خلاف طلبا کئی روز سے کلاسز کا بائیکاٹ کیے ہوئے ہیں۔ تاہم آج انہوں نے کالج کی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا جہاں طلبا نے پرنسپل کی تبادلے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ طلبا کی احتجاج کے باعث کالج میں تدریسی سرگرمیاں معطل ہیں۔ تاہم طلبا نے بھی اعلان کر رکھا ہے کہ جب تک ان کا واحد مطالبہ منظور نہیں ہوتا وہ اپنی احتجاج جاری رکھیں گے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ پرنسپل عبدالقیوم کی 15 سالوں سے کالج تدریسی بہتری اور نظم و ضبط کے قیام کے لیے بیش بہا خدمات ہیں لہذا ان کا تبادلہ منسوخ کیا جائے۔


