امریکا میں نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ، چارافراد ہلاک

واشنگٹن : امریکی ریاست ہوائی میں ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میںچارافراد ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر ریاست ہوائی میں امریکی بحریہ کے اڈے سے اڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد گرکرتباہ ہوا، ہیلی کاپٹرایک نجی کمپنی کا تھا اورامریکی بحریہ سے معاہدے کے تحت تربیتی پرواز پرتھا۔ہیلی کاپٹرمیں سوارافراد نجی کمپنی کے ملازم تھے جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا ۔حکام کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹرگرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں