نوشکی ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
نوشکی:بلوچستان کے ضلع نوشکی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے دوران نوجوان جاں بحق ہوگیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سعید جان ولد حاجی جنید کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا کہا جاتا ہے کہ یہ واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا ہے دو قبائل ماندائی اور جمالدینی جو دو روز سے زنگی ناوڈ روڈ پر متنازعہ زمین پر ملکیت کا دعوی کرکے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہیں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


