بلوچستان جیسے پر امن صوبے میں ایسے واقعات نہیں ہوا کرتے تھے، جعفر خان مندو خیل

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سابق صو بائی وزیر شیخ جعفر خان مندو خیل نے ژوب کے علا قے میں سی ٹی ڈی کی کاروائی کے دوران فائر نگ سے2بچوں سمیت چار افراد کے جاں بحق ہو نے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلو چستان میں ایسے واقعات نہیں ہواکر تے تھے، یہاں جا ری کر دہ ایک بیان میں شیخ جعفرخان مندو خیل نے کہاکہ ژوب میں سی ٹی ڈی کی کاروائی میں چار افراد کے جاں بحق ہو نے کا واقعہ افسوس ناک ہے، واقعہ میں بچوں کے جاں بحق ہو نے پر دلی رنج پہنچا ہے ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں ایسی کا روائیاں نہیں ہو تی تھیں ایسے واقعات کے تدارک کے لئے اقدامات ہونے چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں