ارکان اسمبلی کا فرح عظیم شاہ کے ترجمان مقرر ہونے پر احتجاج

کوئٹہ:وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزرا ء ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔صوبائی وزراء نے فرح عظیم شاہ کو ترجمان مقرر کرنے پر وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو سے احتجاج کیاہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کو فیصلے پر کابینہ اور صوبائی اسمبلی اراکین نے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے سیئنیر رہنماؤں نے بھی وزیراعلی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا،ذرائع کے مطابق غیر منتخت اراکین کی تعیناتی سے منتخب اراکین کی حوصلہ شکنی ہوئی۔وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے فرح عظیم شاہ کو بلوچستان کا ترجمان مقررکیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں