افغان بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کی مہم شروع

سرانان :ماضی کی طرح گزشتہ روز بھی صوبہ بلوچستان کے علاقے پشین میں واقع سرانان افغان مہاجر کیمپ میں افغان مہاجرین کے اساتذہ، طلبہ اور رہائشیوں نے سوسائٹی یس سی ایس ای بی کی انتظامیہ کے تعاون سے گھر گھر، گلی گلی گئے، نئے 2022 تعلیمی سال کے لئے بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کی مہم شروع کی،مہم میں سینکڑوں لوگوں نے حصہ لیا اور تعلیمی فوائد کےمتعلق نعرے لگائےاس موقع سرانان مہاجر کیمپ کے رہنمااور افغان مہاجرین کے مسﺅل ظاہر پشتون،نے کہا کہ ہم افغان مہاجرین کو تعلیم فراہم کرنے پر یو این ایچ سی آر اور حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں آئیے ہم سب افغان مہاجرین اور افغان قوم مل کر جہالت کے جھنڈے کو ہٹائیں اور علم کا جھنڈا لگا کر اس اپنے مستقبل اور پھول جیسے بچوں کو مزین کریں ،خوش قسمتی سے ہماری مہموں کے نتیجے میں موجودہ تعلیمی سال 2022 میں 7,000 لڑکیاں اور لڑکے ہمارے تعلیمی اداروں میں داخل ہونگےہمارے چھ اسکول ہیں، جن میں سے دو ہائی اسکول ہیں، لہذا میں حکومت پاکستان اور یو این ایچ سی آرسے پر زور مطالبہ کرتے ہے کہ وہ ہمارے اسکولوں میں اساتذہ اور طلبا کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں ہماری مدد کریں یہ نہیں،یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں اس وقت 51 کیمپ ہیں جہاں ان کیمپوں میں ہیڈ کیمپس نے خاص کر لڑکیوں کے تعلیمی معیار کو بہت بہتر کیا ہے اس موقع ای س سی ایس پی ای بیسوسائٹی سرانان کے مسﺅل عبدالودود اچکزئی بھی موجود تھے جنہوں ہرتعلیمی معیار کی بہتری کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا

اپنا تبصرہ بھیجیں