عابد گل کی گھر واپسی پر خدا کی شکر گزار ہوں،سیما گل

خضدار: کراچی پولیس کے ہاتھو گرفتار و بعدازاں رہا پانے والے خضدار کے شہری عابد گل کی بہن سیماءگل بنت غلام نبی گل نے اپنے جاری کردہ بیا ن میں خضدار اور کراچی کے ان تمام بھائیوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان کے بھائی کی رہائی کے لئے کوششیں کیں اور ہمدردی کا اظہار کیا، سیماءگل کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتی ہوں کہ اللہ پاک نے میرے بھائی عابد گل کو خیر عافیت سے گھر پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حاجی غلام حسین کرد کہ جس نے بھائی عابد گل کے لئے کوششیں کیئے اور مسلسل کراچی پولیس کے ساتھ رابطے میں رہ کر میرے بھائی کو رہائی دلانے میں اپنا کردار ادا کیامیں ان کا شکر گزار ہوں اور ان کی اس انسان دوستی کو کسی بھی طرح میں اور میرے خاندان کے لوگ کبھی بھی بھول نہیں پائیں گے۔ خضدار کے صحافی برادری کا بھی میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ وہ ہماری آواز بنے، نیوز پیپر،الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا تک ہماری آواز پہنچائی اور ہمارے معاون بنے رہے۔ خضدار پریس کلب کے سابق صدر عبداللہ شاہوانی ایس پی ارباب امجد کاسی اس وقت کے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی ایس ایچ او خضدار صدر تھانہ عطاءاللہ جاموٹ ، سابق میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ، کراچی پولیس خاص کر ایس ایچ او اے وی ایل سی /سی آئی اے کراچی ناصر محمود کہ جس نے ہمیں انصاف دلانے میں اپنا کردار اد ا کیا اور ہمارے ساتھ بہت زیادہ تعاون کیا۔میں سیماءگل بنت غلام نبی گل اپنی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے سندھ گئی ہوں۔ لہذا میں عبداللہ شاہوانی کے ذریعے صحافی برادری کویہ مراسلہ ارسال کررہی ہوں کووہ یہ شکریہ والے الفاظ میرے بھائیوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں