بلوچستان عوامی پارٹی کی اپوزیشن سے معاملات طے ہونے کی تردید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن سے معاملات طے ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر پارلیمانی پارٹی کی مشاورت جاری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے اپنے بیان میں بی اے پی کی اپوزیشن سے معاملات طے ہونے کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی اے پی معاملات کو مشاورت کے ساتھ لیکر آگے چل رہی ہے اور عدم اعتماد کے معاملے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اس سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کی مشاورت جاری ہے۔خالد مگسی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کو مختلف جماعتوں سے ملاقاتوں سے آگاہ کیا جائیگا اور اس کے بعد پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں