ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6ہزار سے تجاوز کر گئی

ایران میں کورونا وائرس سے بڑھتی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، نئے71 تصدیق شدہ اموات کے ساتھ ایران بھر میں ہلاکتیں 6ہزار سے تجاوز کرگئی۔ یہ بات ایران کے حکومتی ترجمان نے ایک ٹی وی خطاب میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے اموات کے ساتھ عالمی وباء کورونا وائرس سے اب تک 6ہزار 28افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران چین کے بعد کورونا وائرس کا سب سے بڑا مرکز رہا لیکن کچھ وقت بعد ایران میں کورونا وائرس ایک چھوٹے پیمانے تک کنٹرول کیاگیا جس کے بعد ایران میں کورونا اس حدتک نہیں پھیلا جس کا ماہرین تجزیہ لگا رہے تھے جبکہ ایران کے نسبت کورونا وائرس کا مرکز یورپ بنا جہاں یہ وائرس لاکھوں کی تعداد میں انسانی زندگیوں کو نگل گیا جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔واضح رہے یہ وائرس کبھی بھی کسی بھی وقت بڑے پیمانے پر پھیل سکتاہے۔ اب تک اس وائرس کی کوئی ویکسین تیار نہیں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں