حرام کے پیسوں سے لوگوں کو خریدنے کے لیے بولیاں لگائی گئیں، اسد عمر
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آخری وقت تک مقابلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ عمران خان کو قوم نے وزیراعظم بنایا تھا اور پی ٹی آئی آخری وقت تک مقابلہ کرے گی۔ پچھلے چند دنوں سے واقعات ہورہے تھے دیکھ رہے تھے لیکن آج پھر دیکھا کہ کس طرح عمران خان سچے ثابت ہوئے۔ وزیراعظم نے کل بتایا تھا کس طرح سندھ ہاؤس میں پہلے نوٹ پہنچے ہیں اور ان نوٹوں کی جھنکار میں لوٹے پہنچے ہیں تو وہ آج نظر آگیا۔ اسد عمرنے کہا کہ اگر کسی کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ عمران خان کا نظریہ اور سیاست کیا ہے، عمران خان اپنی ذات کے لیے سیاست نہیں کرتے ہیں۔ وہ اپنی قوم کے لیے سیاست کر رہے ہیں اور اس میں ان کا ذاتی کوئی مفاد شامل نہیں ہے، اسی لیے وہ کبھی کسی کو نہ بلیک میل کرتے ہیں اور نہ وہ کبھی بلیک میل ہونے کو تیار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نہ کبھی پیسے کی سیاست کی ہے اور وہ بھی حرام کے پیسوں سے اور لوگوں کو خریدنے کے لیے بولیاں لگائی جائیں، پاکستان کی زیادہ تر آبادی پیدا بھی نہیں ہوئی تھی جب چھانگا مانگا ہوا تھا۔ یہ سیاست عمران خان نے کبھی کی ہے اور نہ آئندہ کریں گے، وزیراعظم کو جو بھی کرنا ہے وہ چونکہ ایک عوامی لیڈر ہیں، قوم کے پیداوار ہیں اور ان کو قوم نے وزیراعظم بنایا ہے، کسی اصول اور نظریے پر ووٹ ڈال کر ان کو لے آئے ہیں۔ کوئی غیر قانونی کام نہیں کریں گے لیکن جو ہمارا حق ہے اس کو استعمال کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج لگانے سے متعلق شیخ رشید نے ذاتی حیثیت میں وزیراعظم کو مشور دیا ہے۔ سندھ ہاؤس میں غیر آئینی کام ہوا ہے، ابھی تک وہاں پر جوابی کارروائی نہیں کی۔


