امریکی صدر کی زبان پھسل گئی، اپنی نائب صدر کوخاتون اول کہہ دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدرجوبائیڈن کی بھی زبان پھسل گئی اور وہ اپنی نائب کوخاتون اول کہہ بیٹھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن وائٹ ہاس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقعے پرانہوں نے نائب صدر کمیلا ہیرس کے شوہرکے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی مگر یہاں پر ان کی زبان لڑکھڑا گئی۔ وہ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ ان کی نائب کے شوہر ڈیگ امہوف کرونا کا شکار ہوگئے ہیں مگر ان کی زبان سے غلطی سے خاتون اول کے شوہر کرونا کا شکار ہوگئے ۔ ان کے یہ الفاظ سن کر پریس کانفرنس میں قہقے بلند ہوئے کیونکہ خاتون اول کے شوہر تو وہ خود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون اول کا شوہر کرونا کا شکار ہوگیا جس پر حاضرین میں قہقہے لگ گئے کیونکہ یہ شوہر خود بائیڈن ہیں۔ بات یہیں نہیں رکی بلکہ انہوں نے اپنی غلطی کی اصلاح کی کوشش کی مگر پھر غلطی کرگئے۔ انہیں کہنا تھا کہ مرد ثانی کرونا کا شکار ہوئے ہیں بلکہ ان کی زبان سے خاتون ثانی نکل گیا حالانکہ وائٹ ہاس میں یہ لقب کسی کو نہیں دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں