حکومت نےبلوچستان کی عوام کو مایوس اور نا امید کیا،شاہ زین بگٹی

اسلام آباد:حکومت کی اتحادی جماعت جمہوری وطن پارٹی نے سندھ ہاﺅس پر پی ٹی آئی کارکنان کی دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران قومی اسمبلی فہیم خان، اور عطاءاللہ نے سندھ ہاﺅس پر دھاوا بولا جو افسوس ناک عمل ہے۔حکومت کی اتحادی جماعت جمہوری وطن پارٹی کا ہنگامی اجلاس سربراہ جمہوری وطن پارٹی شاہ زین بگٹی کی زیر صدارت ہوا جس میں سندھ ہاﺅس پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ شاہ زین بگٹی نے کہاکہ ممبران قومی اسمبلی فہیم خان، اور عطاء اللہ نے سندھ ہاﺅس پر دھاوا بولا جو افسوس ناک عمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کو اس واقعے پر معذرت کرنی چاہیئے، موجودہ حکومت نے بلوچستان کی عوام کو مایوس اور نا امید کیا۔ شاہ زین بگٹی نے کہاکہ حکومتی معاہدے اور وعدے کاغذوں کی ذینت بن کر رہ گئے، بلوچستان کی عوام سے رائے لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت سے مشاورت کریں گے، پارٹی کا اگلا اجلاس 96 گھنٹوں بعد طلب کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں