سردار اخترمینگل کا پرویز خٹک کے ساتھ رابطہ، خلیجی ممالک میں پھنسے بلوچستان کے لوگوں کی واپسی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے بلوچستان بھر سے تعلق رکھنے والے خلیجی ممالک میں بسنے والے لوگوں کی مشکلات کے حوالے سے رابطہ کیا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جو لوگ کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں ان کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں

جس طرح پنجاب خیبرپختونخوا اور سندھ کے لوگوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا اسی طرح بلوچستان کے لوگوں کو بھی کوئٹہ کراچی اور تربت واپس لانے کے جلد از جلد انتظامات کیے جائیں انہوں نے کہا وہاں لو گ کرو نا لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ جس طرح دیگر صوبوں کے لوگوں کے لیے سہولیات فراہم کی گئیں اسی طرح بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی واپسی کے فوری اقدامات کیے جائیں

اور فلائٹ شیڈول کا اعلان جلد از جلد کیا جائے تاکہ عوام کو ذہنی کوفت سے نجات حاصل ہو سکے اور جو لوگ اپنے گھر واپس آنا چاہتے ہیں وہ بحفاظت واپس آسکیں۔ پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے وفاقی وزیر کی توجہ مبذول کرائی کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بیرونی ممالک میں مقیم لوگوں کی داد رسی کی جائے بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں عوام کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہیں

اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی نمائندہ جماعت ہے اور خلیجی ممالک میں جو لوگ کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار ہیں اور گھروں کو واپسی میں مشکلات کا سامنا ہے دیگر صوبوں کی طرح حکومت ان کی فوری واپسی کیلئے اقدامات کرے پارٹی ہر فورم پر آواز بلند کرے گی اور عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں