تحریک عدم اعتماد میں 100 فیصد کامیاب ہوں گے، آصف زرداری
اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے احتجاج کی اجازت نہ دی تو ہنگامہ کریں گے۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہنا تھا اگر اللہ نے چاہا تو تحریک عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہو گی۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک پیش کرنے کی اجازت نہ ملی تو پھر کیا کریں گے؟ کے سوال پر آصف زرداری نے کہاکہ پھر آپ کے ساتھ مل کر ہنگامہ کریں گے۔غیر جمہوری قوتوں کے فائدہ اٹھانے سے متعلق سوال پر سابق صدر نے کہا کہ اس کے لیے حکمت عملی ایک ہی ہے کہ اگر کسی کو اتنا شوق ہے تو ہاتھ سنبھال لے۔
Load/Hide Comments


