عدالت کے فیصلے سے آئین کی جیت اور سلیکٹڈ کوشکست ہوئی، بلاول بھٹو

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے از خود نوٹس کیس کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے فیصلہ سنانے کے بعد بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو، جئے عوام ،پاکستان زندہ باد’۔ بعد ازاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سےلکھا جائےگا،کارکن اور عوام جمہوریت کی کامیابی کا جشن منائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں 2018 ءکے داغ دھل گئے ہیں، آئین کی جیت اور سلیکٹڈ کوشکست ہوئی،اعلیٰ عدلیہ نے مثال قائم کی، پاکستان کی جمہوریت اور آئین کا تحفظ ہوا، انتخابی اصلاحات کے بعد صاف شفاف الیکشن کی طرف جائیں گے۔ شہبازشریف کے پاس جانا ہے، ان کو مبارک باد دینی ہے، بس اتنا کہوں گا جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں