کوہلو میں یوٹیلیٹی اسٹورز غیر فعال ،بنیادی اشیاءہی دستیاب نہیں
کوہلو (انتخاب نیوز) ضلع کوہلو میں ما ہ صیام کے پہلے عشرے میں جہاں خود ساختہ مہنگائی عوام کےلئے اٹیم بم بن کر پھٹ گیا ہے وہی ضلع میں ایک درجن کے قریب موجود حکومتی یوٹیلٹی اسٹور عوام کو اشیاءخوردنی میں ریلیف دینے میں ناکام ہوگئے یوٹیلیٹی سینٹرز صرف نام کے یوٹیلیٹی اسٹورز تک محدود ہیں جبکہ حکومتی ریلیف دعوں تک ۔عوام خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجبور ہیں ۔ صوبے میں رمضان المبارک پیکج کا اطلاق ہونے کے باجود کوہلو کے سینٹروں میں اشیاءضروری کے اٹیمز چینی،گھی، چاول ،آٹا،کھجوریں ،مشروبات ،کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاءدستیاب ہی نہیں ہیں جس کے باعث شہری رمضان پیکج سے محروم ہیں جبکہ رواں سال انتظامیہ کی جانب سے سستارمضان بازار کا انعقاد بھی نہیں کیا جاسکا ہے جس سے شہری دوکانداروں کے رحم وکرم پر ہیں دوکاندار ماہ صیام میں شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کےلئے حکومتی ریلیف صرف دعوں تک محدود ہے جبکہ ضلع میں حکومتی نرخ نامہ پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے سال بھر ضلع کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاءخوردنی غائب رہتے ہیں کسی نے نوٹس نہیں لیا ہے اب کون لے گا کیوں کہ یہاں غریب لوگوں کا احساس کسی کے دل میں نہیں ہے بس احساس صرف باتوں اور دعوں تک ہیں مگر حقیقت اس سے ہٹ کر ہے کون پوچھے گا کہ کیوں ماہ صیام میں بھی یوٹیلیٹی سینٹروں میں اشیاءخوردنی غائب ہے؟ اور حکومتی اعلان کردہ رمضان ریلیف پیکج کہاں ہے؟ شہریوں نے مزید بتایا کہ خودساختہ مہنگائی سے دووقت کے روٹی کا حصول ناممکن ہوچکا ہے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے غریب اب جائیں تو کہاں جائیں؟ کوہلو کے قریبی اضلاع بارکھان ،ڈیرہ بگٹی ،سبی میں پھل سبزیوں کی قیمتیں عام مارکیٹ کے مطابق ہیں مگر کوہلو میں پھل و سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کے نرخ نامہ اورریلیف کے دعوں کو ڈیلروں اور دوکانداروں نے پاﺅں تلے روند کر ہوا میں اڑا دیا ہے اور یوٹیلیٹی کے سینٹروں میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے حکومتی ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پارہے ہیں گوشت کے معیار میں بھی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے اور مضر صحت اشیا کی بھرمار سے شہری بیماری بھی مہنگے داموں خریدرہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی یومیہ بنیاد پر قیمتیں کنٹرول کرنے کےلئے بازار کا دورہ کرکے قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرئے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاءضروریہ کے فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے دعوں سے ہٹ کر اب عملی اقدامات اٹھائے تاکہ ماہ صیام میں عوام کو ریلیف ملے نہ کہ دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے ۔


