فرح خان اور ان کے شوہر کے نام 19 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (انتخاب نیوز) خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے بارے میں مزید ا نکشافات سامنے آئے ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ کے مطابق فرح خان ا ور ان کے خاوند کے نام پر 19گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جن میں دو مہنگی ترین پورشے کاریں بھی شامل ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ کے مطابق فرحت شہزادی المعروف فرح خان کے نام پر 2 پورشے سمیت 12 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام پر 7 مقامی گاڑیاں ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق فرح خان کی پورشے گاڑیاں 2013 اور 2015 میں خریدی گئیں، محکمہ ایکسائز نے دونوں گاڑیوں پر 11 لاکھ 81 ہزار رجسٹریشن فیس وصول کی۔ فرح خان نے 2019 میں بھی پورشے کار بک کرانے کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ دیے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں فرح خان کا گھر بھی ان کے نام ہے جس کی مالیت 22 سے 25 کروڑ روپے ہے۔
Load/Hide Comments


