لشکری رئیسانی نے بلوچستان کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی، بیرسٹر نسیم احمد باجوہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) قومی مجلس مشاورت میں شامل سیاسی جماعتوں، وکلاءو لیبر تنظیموں نے سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو مشترکہ جدوجہد کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے بلوچستان کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اگر ہم ملکر کام کریں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی مجلس مشاورت کے ترجمان بیرسٹر نسیم احمد باجوہ نے لندن سے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے نام ارسال کئے گئے اپنے مراسلہ میں انہیں مشترکہ جدوجہد میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کا بلوچستان کیلئے آواز اٹھانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت تھوڑے لوگ ہیں جو قومی مفاد میں آوازااٹھاتے ہیں نوابزادہ لشکری رئیسانی ان میں سے ایک ہیں، انہوںنے کہا کہ 220 ملین لوگوں کی جانب سے یقین ہے کہ آپ جیسے لوگ اگر مل کر کام کریں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔ واضح رہے قومی مجلس مشاورت میں شامل سیاسی جماعتوں، وکلاءو لیبر تنظیموں میں تحریک تبدیلی نظام ، برٹش پاکستانی وکلاءفورم ، لیاری عوامی محاذ، عوام دوست پارٹی، کسان فاﺅنڈیشن، کسان اتحاد، انجمن انسانی حقوق (کراچی)انسان دوست پارٹی سمیت متعدد مزدور یونیز شامل ہیں۔


