ساڑھے تین سال حکومت کا حصہ رہنے کے باوجود مجھے کوئی گلہ نہیں، اسلم بھوتانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہا ہے جتنا بلوچستان میں سی پیک کے حوالے سے ترقیاتی منصوبے ہونا چاہیے تھے افسوس اتنا نہیں ہوا میں ساڑھے تین سال تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ رہا اور مجھے کوئی گلہ نہیں ہے گوادر بلوچستان کے عوام کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے مجھے یقین ہے کہ میاں شہبازشریف ملک بھر سمیت بلوچستان کی بھی خدمت کرے گا ان خیالات کااظہار نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اسلم بھوتانی نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ نئے قائد ایوان میاں شہباز شریف کا جو چناﺅ ہے وہ بھی ایسی خوش اصلوبی سے ہوگا مجھے خوشی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے مجھے یقین ہے کہ میاں شہبازشریف پورے ملک کی خدمت کرے گا اس میں بلوچستان کو نہیں بولے گاکیونکہ بلوچستان آبادی میں کم ہے لیکن رقبے کے اعتبار سے آدھا پاکستان ہے میں خوش قسمت ہوں میں یہاں پارلیمنٹ میں آزاد حیثیت لسبیلہ، گوادر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر آیا اور میں اپنے حلقے کے ووٹرز کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے منتخب کیا میرا حلقہ سی پیک کا حلقہ کہلاتا ہے کیونکہ وہاں گوادر ہے اور اگر گوادر نہیں ہوتا تو سی پیک نہیںہوتا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جتنا بلوچستان میں سی پیک کے حوالے سے ترقیاتی کام ہونا چاہیے تھا اتنا نہیں ہوا گوادر بلوچستان کے عوام کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ میں ساڑھے تین سال تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ رہا اور مجھے کوئی گلہ نہیں ہے جب تحریک عدم اعتماد کیلئے آصف علی زردار ی نے حکم کیا تو میں چلاآیا اور میں بشیر چیمہ اور چوہدری شجاعت حسین کو دات دیتا ہوں کہ کھل کر تحریک عدم اعتماد کو سپورٹ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں