کوئٹہ، ایم پی اے لاجز میں وزراءسمیت 24ارکان لاکھوں روپے کے نادہندگان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے لاجز میں قیام پذیر وزراءسمیت 24ارکان لاکھوں روپے کے بلز کے نادہندگان نکلے ، اسمبلی حکام نے جلد بل جمع کروانے کے لئے مراسلہ لکھ دیا، بلوچستان اسمبلی کے اسٹیٹ آفیسر کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ،پانچ وزراءو مشیران سمیت 24ارکان اسمبلی کے نام لکھے گئے مراسلے میں انہیں مطلع کیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے ممبر ہاسٹل اینڈ لاجز رولز 2022کے تحت ایم پی اے لاجز میں مقیم ارکان اسمبلی بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کے مجاز ہیں تاہم انہوں نے بجلی اور گیس کے بلز میں کی مد میں لاکھوں روپے کے بقایا جات تاحال ادا نہیں کئے ہیں لہذا وہ جلد از جلد بقایاجات کی ادائےگی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کی پریشانی سے بچ سکیں اسمبلی حکام کی جانب سے بلوں کی کابپاں بھی مراسلے کے ساتھ منسلک کی گئی ہیں جبکہ بل ادا کرنے والے ارکان کو ہرماہ کاپیاں اسمبلی حکام کو دینے کی بھی تاکید کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں