نئی انتخابی فہرستوں کی معطلی قوانےن کی خلاف ورزی ہے، پشتونخوا میپ
پشےن (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ صوبے مےں حالےہ بلدےاتی انتخابات کا 2018کے پرانے انتخابی فہرستوں کے تحت انعقاد درحقےقت صوبے کے لاکھوں عوام کو حق رائے دہندگی سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ اور بلدےاتی انتخابات کےلئے بننے والی نئی انتخابی فہرستوں کی اجراءکی معطلی الےکشن کمےشن کے اپنے قوانےن کی خلاف ورزی ہے اور الےکشن کمےشن آف پاکستان کی جانب سے بلدےاتی انتخابات موجودہ جاری شےڈول کے تحت کرانے پر اصرار صوبے کے عوام کی بڑی تعداد کو حق رائے دہندگی سے محروم کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ ان خےالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سےنئر نائب صدر محمد عےسیٰ روشان، ضلع پشےن کے ڈپٹی سےکرٹری رضا شےداءاور علاقائی سےکرٹری نےاز محمد نےاز نے ےارو علاقائی کمےٹی کے توسےع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اجلاس مےں بلدےاتی انتخابات سے متعلق فےصلے کےئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ الےکشن کمےشن آف پاکستان کی جانب سے سپرےم کورٹ کے Observation اور ہداےات کی غلط تشرےح کے باعث اس پشتون بلوچ صوبے کے لاکھوں مرد وخواتےن اس بلدےاتی انتخابات مےں حصہ لےنے سے محروم رہےنگے ۔ اور نئی انتخابی فہرستوں کی تکمےل کو آخری مرحلے مےں ادھورا چھوڑ کر صوبے کے عوام کے ساتھ واضح دشمنی پر مبنی روےہ اپناےا گےا ہے ۔ جبکہ سپرےم کورٹ آف پاکستان کے فےصلے مےں صرف ےہ کہا گےا ہے کہ بلدےاتی انتخابات کا انعقاد جتنا جلدی ہوسکے کراےا جائے اور ا±س کا مطلب صوبے کے تمام عوام کو حق رائے دہندگی سے محروم کرنا نہےں ہے۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ پرانے انتخابی فہرستوں کے باعث صوبے کے ہر ضلع مےں سےاسی کارکن اور عوام سنگےن مشکلات کا سامنا کررہے ہےں ۔ حقےقی بلدےاتی انتخابات کا انعقاد نئے انتخابی فہرستوں کے بغےر ممکن نہےں اور 2018کے انتخابی فہرستوں کے تحت ہونےوالے انتخابات متنازعہ ہونگے۔


