بی ایم سی کے 18 ماہ کے فنڈز کی تحقیقات کرائی جائے، اسٹوڈنٹس الائنس
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس الائنس کے رہنماءڈاکٹر صادق بلوچ ،ڈاکٹر فاروق اور ڈاکٹر محمود نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیر صحت سید احسان شاہ سٹوڈنٹس کے سکالرشپ جلد سے جلد جاری کرے ہاسٹل کی مرمت نئے ہاسٹل کا انتظام فوری طور سے کیا جائے گزشتہ 18ماہ میں سے خرچ ہونے والے فنڈز کا احتساب کیا جائے تاکہ سٹوڈنٹس اور ان کے ہاسٹل کے نام پر خرچ ہونے والے فنڈز کا پتہ لگایا جاسکے انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے میں نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں نمایاں نام بولان میڈیکل کالج کا آرہاہے اب تک ملک بھر بلکہ بیرون ملک بھی صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے ہزاروں کی تعداد میں ڈاکٹر اس تاریخی ادارے سے گریجویٹ ہوئے ہیں یہ ادارہ بلوچستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی اہمیت رکھا ہے صوبے بھر کے غریب مزدور قلم کار ہونہار ،محنتی بچوں، میڈیکل کے تعلیم کے حوالے سے مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020بولان میڈیکل کالج کے پرانے حیثیت میں بحالی کے بعد حکومت کی جانب سے ادارے کی بہتری طلباءوطالبات کو بہترین سہولیات دینے کیلئے فنڈز جاری کیے گئے لیکن بدقسمتی سے فنڈز خرچ ہونے کی بجائے خرد برد کیے گئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بولان میڈیکل کالج کو 18ماہ سے خرچ فنڈز کی تحقیقات کرائی جائے طلباءکی سکالرشپ جلد از جلد ادا کیے جائیں تاکہ طلباءمیں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔


