اسلام آباد، الیکشن کمیشن کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ایف آئی اے فیصل آباد نے الیکشن کمیشن کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے سی سی آر سی فیصل آباد نے احسن احسان کو غلام محمد آباد سے حراست میں لیا، ملزم ٹویٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن اور اس کے عملے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے میں ملوث ہے، اسے سی ٹی ڈبلیو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


