پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی، شفقت محمود

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اتوار کو لاہور میں میڈیا سے گفتگومیں شفقت محمود نے چوہدری پرویز الہی پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایوان میں ایم پی ایز پر تشدد کیا، دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی، پولیس اور حمزہ کے غنڈوں نے ایوان کے اندر آکر تشدد کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی، یہ خرید و فروخت اور بندر بانٹ کے ساتھ چل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں