افغانستان میں زائد المیعاد خوراک کی غیر قانونی فروخت کےخلاف کریک ڈاﺅن

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) کابل میں 450 ٹن زائدالمعیا دخوراک اور مشروبات کو تلف کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے افغان وزارت صحت عامہ کے حوالے سے بتایا کہ حکام نے پولیس ڈسٹرکٹ ون اور 8 کے تجارتی مراکز میں کئی دکانوں اور سپر مارکیٹوں سے زائد المعیاد خوراک اور مشروبات کو قبضے میں لے کر دارلحکومت کابل کے جنوبی علاقے قلچہ میں تلف کر دیا۔ وزارت نے ٹویٹ میں کہا کہ صحت کے حکام نے پورے ملک میں زائد المیعادخوراک کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران صحت کے حکام نے شمالی فاریاب اور مغربی صوبے نمروز میں 13 ٹن زائد المعیاد خوراک کو تلف کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں