گوادر، پسنی کی 50 بلدیاتی نشستوں پر 140 امیدواروں کے کاغذات جمع
گوادر، پسنی (انتخاب نیوز) سب ڈویژن پسنی کے یوسی اور ایم سی کی 50 بلدیاتی نشستوں کے لیئے 140امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،22اپریل کو تمام امیدواروں کے ناموں کی فہرست آویزاں کردی جائیگی،25تاریخ کو اورماڑہ کے امیدواروں کے فارم کی جان پڑتال کی جائیگی،امیدوار30اپریل تک اپنی پارٹی پوزیشن واضح کرسکتے ہیں ریٹرنگ آفیسر سب ڈویژن پسنی محمدجان بلوچ کی انتخاب سے خصوصی گفتگو،معروف سماجی اور سیاسی شخصیت سیدمعیارجان نوری نے اپنے پینل کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیئے تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن جوں جوں قریب آرہے ہیں سب ڈویژن پسنی میں سیاسی پارہ اوپر جارہا ہے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیئے جن جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیئے تھے اب انہیں جمع کرادینا شروع کردیا ہے ریٹرنگ آفیسر سب ڈویژن پسنی میں محمدجان نے اس حوالے انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوسی اور ایم سی کی 50نشستوں کے لیئے ابھی تک 140امیدواروں کے نامذدگی فارم موصول ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ 22اپریل کے بعد تمام امیدواروں کے ناموں کی فہرست آویزاں کردی جائے گی انہوں نے کہاکہ 25تاریخ کو تحصیل اورماڑہ کے یوسی اور ایم سی کے امیدواروں کے فارم کی جان پڑتال کی جائے گی انہوں نے کہا30اپریل تک تمام امیدوار اپنی پارٹی پوزیشن واضح کرسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ابھی تک تمام کام انتہائی خوش اسلوبی سے جاری ہیں دریں اثنا ضلع گوادر کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت سیدمعیار جان نوری نے بھی اپنے پینل کے کاغذات نامزدگی کے فارم جمع کرادیئے اس حوالے سے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسکی پینل نے پسنی سٹی سمیت دیہی علاقوں میں بھی اپنے امیدوار کھڑے کیئے ہیں جبکہ تحصیل اورماڑہ میں سیدمہیم جان پینل سے بھی ان کا رابطہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم ضلع کے چیئرمین کی نشست کے لیئے بھی اپنے امیدوار کھڑا کرینگے،انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ مسائل اور خدشات کی وجہ سے بی این پی سے استعفی دیا ہے لیکن بلدیاتی الیکشن میں ہم اس پارٹی کو سپورٹ کرینگے جو ساحل اوروسائل کی دفاع کے لیئے کام کررہا ہے۔


