نوکنڈی، مسائل کے حل کیلئے قائم لوکل کمیٹی چار سال میں ایک اجلاس بھی نہ کرسکی

نوکنڈی (انتخاب نیوز) نوکنڈی شہر میں گزشتہ چارسال سے لوکل کمیٹی کا ایک اجلاس بھی نہ ہوسکی اور نہ ہی لوگوں کے لئے لوکل سرٹیفکیٹ جاری کردیاگیاعوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسٹوڈنٹس اور روزگار کے حصول کے لئے نوجوان سرگرداں ہیں انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو لوکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے کےباعث سخت مشکلات سےدوچارہیں جبکہ ملازمت کے حصول اور کالج یونیورسٹی میں داخلہ کے لئے لوکل سرٹیفکیٹ یا ڈومیسائل کا ہونا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ نوکنڈی کمیٹی جوکہ آپسی اختلافات کی وجہ سے گذشتہ چار سالوں سے لوکل میٹنگ کرانے میں ناکام ہوچکی ہے دوسری جانب تحصیل نوکنڈی کے لوگوں کو لوکل سرٹیفکیٹ بنانے کے لئے 168 کلومیٹر دور دالبندین سے کمپیوٹرائزڈ فارم حاصل کرنے کے لئے ہزاروں روپے اخراجات کرکے جانا پڑتا ہے جہاں لوکل آفس میں موجود کچھ لوگ انہیں بے مقصد سوالات کرکے ناجائز تنگ بھی کرتے ہیں جس سے لوگ انتہائی ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں انہوں کہاکہ ہمارامطالبہ ہے کہ لوکل سرٹیفکیٹ فارم کا سسٹم نوکنڈی تحصیلدارآفس سے جاری کیاجائیں اور لوکل کمیٹی کی ازسرنوتشکیل کرکے اس میں ایسے افراد شامل کئے جائیں جو ہروقت تحصیل نوکنڈی میں موجودہوں اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دینے کی صلاحیت و احساس رکھتے ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں