چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلیے حکمت عملی تیار

کراچی (انتخاب نیوز) چاند رات اور عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلیے کراچی پولیس نے جامع حکمت عملی تیار کرلی، پولیس حکام نے ایس ایچ اوز کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز علاقے میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور فوری کارروائی عمل میں لانے کے ذمے دار ہوں گے، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں آگاہی مہم سے متعلق مساجد سے اعلانات اور میڈیا میں تشہیر کے ساتھ ایس ایچ اوز کو تھانہ جات کی سطح پر اینٹی ایریئل فائرنگ اسکواڈ کے قیام ہدایت بھی کی گئی جبکہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو کہا گیا ہے کہ وہ علاقے میں گشت کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر فوری موقع پر پہنچ کر کارروائی یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں