لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ کا بلوچ طالبعلموں کی ہراسگی سے متعلق خبروں کا نوٹس

اسلام آباد (انتخاب نیوز) لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں بلوچ طالب علموں کو ہراساں کرنے اور ان کی نسلی پروفائلنگ سے متعلق پرنٹ اور دیگر میڈیا میں خبروں کی نشر و اشاعت کا نوٹس لے لیا ۔ ہفتہ کو جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق یہ کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے فوری بعد تمام متعلقہ فریقوں کو اس حوالے سے نوٹسز جاری کئے جائیں گے تاکہ ضروری کارروائی کیلئے تمام حقائق اور ضروری معلومات حاصل کی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں