برطانوی ارکان پارلیمان کا اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

لندن:برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے وزیراعظم بورس جانسن سے غرب اردن کو صہیونی ریاست میں شامل کرنے کے اعلان پر اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 130 برطانوی ارکان پارلیمان جن میں سابق وزرا بھی شامل ہیں نے وزیراعظم کو ایک مشترکہ مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان پر اسرائیلی حکومت پر سخت اقتصادی پابندیاں عاید کریں۔اس مکتوب پر دستخط کرنے والوں میں کنزر ویٹیو پارٹی کے سابق صدر لارڈ باٹین اور سابق وزیرہ انڈرو میشل بھی شامل ہیں۔مکتوب میں برطانوی سیاسی شخصیات نیغرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کے اعلان کوبین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ غرب اردن کے حوالے سے اسرائیلی اعلان پر اس کے برابر رد عمل ظاہرکیا جاناچاہیے۔ برطانوی حکومت اسرائیل کے اس غیرقانونی اقدام پرکم سے صہیونی ریاست پر پابندیاں تو عاید کرسکتی ہے،مکتوب پر دستخط کرنے والوں نے وزیراعظم بورس جانسن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق روکنے کے لیے عرب ممالک کیساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے اسرائیل کی طرف سے اس اعلان کو تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوششوں کو تباہ کرنے کے مترادف قراردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں