سندھ میں پی پی کے وڈیرے پانی چوری میں ملوث ہیں ،فواد چودھری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی چوری کی رپورٹس سے صاف نظر آ رہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وڈیرے پانی چوری میں ملوث ہیں۔ ٹویٹر پر اپنے اےک ٹوےٹ مےں سابق وزےر اطلاعات نے کہاکہ وڈیرے پانی چوری کر رہے ہیں ، سندھ کا پانی غریب ہاری کو نہیں مل رہا اور حکومتی وزرا پانی کی کمی پر پنجاب کو مورد الزام ٹھہر اکر صوبائی منافرت کی سیاست کر تے ہیں۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا کسان اور سندہ کا ہاری دونوں ہی زرداری مافیا سے تنگ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں