کورونا وائرس سے ایک لاکھ امریکی شہری ہلاک ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ کا انتباہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے ایک لاکھ امریکی ہلاک ہوسکتے ہیں۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وہ سال کے آخر تک ویکسین کی تیاری کے لیے پراعتماد ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ‘ہم 75، 80 ہزار سے ایک لاکھ شہریوں کو کھوسکتے ہیں جو اندوہناک ہے۔اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وائرس سے ہلاکتیں ایک لاکھ سے کم رہیں گے جبکہ ایک ہفتہ قبل کہا تھا کہ 60 ہزار 70 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں