وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سعید بلوچ کے قتل کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قمبرانی روڈ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہےوزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے فائیرنگ سے بی این پی کے کارکن سعید احمد لہڑی کے جانبحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےوزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے وزیراعلءنے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں