کوئٹہ کینٹ میں شہریوں کیلئے داخلے میں نرمی کردی گئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کینٹ میں طویل عرصے بعد شہریوں کیلئے داخلے میں نرمی کردی گئی ۔اوریجنل شناختی کارڈ کی بنیاد پر شہریوں کو کینٹ میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ شہری اوریجنل شناختی کارڈ دکھا کر با آسانی کوئٹہ کینٹ میں آمد و رفت کر سکتے ہیں۔ کوئٹہ کینٹ میں شہر کے بہترین تعلیمی ادارے شاپنگ مالز ہسپتال اور پارکس واقع ہیں ۔ روزانہ سینکڑوں افراد کو کوئٹہ کینٹ میں داخلے کیلئے کینٹ پاس سمیت دیگر سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت کینٹ میں داخل ہونے سے ہچکچاتی تھی۔ اب کینٹ میں شہریوں کے داخلے میں شرائط میں نرمی کے باعث شہری با آسانی کینٹ میں داخل ہو جاتے ہیں۔
Load/Hide Comments


