جاپانی پارلیمنٹ نے اقتصادی سلامتی بل کی منظور ی دے دی

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کی پارلیمنٹ نے اقتصادی سلامتی بل منظور کر لیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس بل کا مقصد ٹیکنالوجی کی حفاظت اور اہم سپلائی چینز کو تقویت دینا ہے جبکہ حساس شعبوں یا اہم انفراسٹرکچر میں کام کرنے والی جاپانی فرمز کی سخت نگرانی بھی کرنا ہے۔بل کے مطابق قانون سازی میں اقدامات جن کا مقصد بنیادی طور پر چین ہے، نافذ ہونے کے 2سال بعد لاگو کیا جائے گا۔یہ بل چین امریکا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا کی جانب سے سیمی کنڈکٹرز جیسی ٹیکنالوجی کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ نیا قانون یوکرین پر روسی حملے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے روس ان اقدامات کو ایک خصوصی آپریشن قرار دیتا ہے ۔ اس بل سے جاپان کمپنیوں کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس بارے مطلع کرنے ، توانائی، پانی کی فراہمی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فنانس اور ٹرانسپورٹیشن سمیت 14 صنعتوں میں متعدد آلات کی خریداری کی جانچ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں