تربت، نہنگ ندی میں ڈوب کر دو خواتین جاں بحق، تیسری کو بچالیاگیا

تربت(صباح نیوز) مہنگ ندی میں ڈوب کر دو خواتین جان بحق تیسرے کو بچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مند بلو سے تعلق رکھنے والی 3 خواتین لکڑیاں چھنے کیلئے مقامی جنگل گئے۔لکڑیاں پھننے کے بعد سخت گرمی کے سبب وہ نہنگ ندی میں نہانے کیلئے اتر گئے تاہم پانی زیادہ گہرا ہونے کی وجہ سے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ناہیدہ نامی خاتون بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔ مقامی افراد نے دونوں نعشوں کو پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں