پاکستان کو محاذ آرائی سے بچاﺅ کاواحد حل مضبوط حکومت میں ہے، طاہر بزنجو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءسینیٹر طاہر بزنجو نے کہاہے کہ پاکستان کو محاذ آرائی سے محفوظ رکھنے اورمعاشی بحرانوں سے بچاﺅ کاواحد حل مضبوط حکومت میں ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ جلد سے جلد ملک میں نئے الیکشن منعقد کیاجائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیاہے ۔سینیٹرطاہر بزنجو نے کہا کہ ملک کو باہمی محازآرائی سے محفوظ رکھنے اور درپیش سیاسی معاشی بحرانوں کو حل کرنے کے لیے ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے اور یہ مضبوط حکومت انتخابات کی صورت میں ہی وجود میں آسکتی ہے اس لیے ہماری رائے میں جتنی جلد ہو سکے الیکشن کا اِنعِقاد کیا جائے۔
Load/Hide Comments


