جان سینا نے بھارتی اداکاروں عرفان خان اور رشی کپور کو خراجِ عقیدت پیش کیا
0 تبصرے
بھارتی اداکاروں عرفان خان اور پھر رشی کپور کی موت کے بعد دنیا بھر میں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں دنیائے ریسلنگ کے سپراسٹار اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے بھی انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے، جان سینا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دونوں کی تصاویر شائع کیں۔ ریسلنگ چیمپئن نے انستاگرام پر عرفان کی تصویر شیئر کی جو ان کی بہت مشہور فلم لائف آف پائی کی تھی۔ اسی طرح عرفان خان کے بعد کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر جہان فانی سے کوچ کر جانے والے رشی کپور کی بھی ایک تصویر جان سینا نے انسٹاگران پر شیئر کی۔ریسلنگ اسٹار کی ان پوسٹس پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کی بوچھاڑ لگا دی، اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ عظیم لوگ کبھی نہیں مرتے۔واضح رہے کہ 29 اپریل کو کولون انفیکشن کے شکار عرفان خان ممبئی کے ایک اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے جبکہ ایک روز بعد کینسر کے مرض میں مبتلا رشی کپور بھی چل بسے تھے۔