کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا، شوکت علی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایڈ منسٹریٹر میٹرپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ شوکت علی نے کہا ہے کہ صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لایا جائے گا، عوام تاجر برادری شہر کو صفاف ستھرا بنانے میں میں میٹروپولیٹن حکام کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس کی صفائی کا خیال رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر کے اہم کاروباری و رہائشی علاقوں کے دورہ کے موقع پربا ت چیت کر تے ہو ئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف سینیٹیشن آفیسرا نور لہڑی و دیگر آفسیران اور عملے کے افراد بھی موجود تھے،ایڈ منسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن شوکت علی نے کہ کہ صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،عوام تاجر برادی بھی صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور تعاون کریں،صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو برائے کار لائے جائے گا شہر ی شہر کے صفائی میں تعاون کریں جب تک ہر شہری اپنے حصے کی صفائی نہیں کریگا اس وقت تک شہر کا مکمل صاف نہیں ہوسکتا دور دراز علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہیوی مشینری،سوزکی ٹیم اور نالہ گینگ اور دیگر ٹیموں کے ذریعے کچرہ اُٹھایا جا رہا ہے یاد رہے کہ ایڈ منسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن شوکت علی کچھ عرصہ قبل عمرے کی سعادت حاصل کرنے گئے تھے اس کے بعد انہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کیلئے ٹیم ورک کی صورت میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے عملی کام کا آغاز کر دیا ہے عوام اور تاجر بھی صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں مین نالے نچاری سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں صفائی کی صورتحال پر توجہ دی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں