پیر کوہ کیلئے 2 روزہ امدادی کیمپ جامعہ بلوچستان کے سامنے 18 مئی سے لگے گا، بی ایس او

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پیر کوہ میں قلت آب اور ہیضہ وباءکے شکار بے بس انسانوں کی مدد کرنے کیلئے بی ایس او جامعہ بلوچستان کے سامنے دو روزہ امدادی کیمپ 18 تا 19 مئی کو لگایا جائے گا۔ تمام انسان دوست، وطن دوست حضرات سے گزارش کرتے ہیں کہ پیر کوہ کے بے بس انسانوں کی مدد کیلئے قومی خدمات میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں