شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ کرنیوالی خاتون کراچی سے گرفتار

اسلام آباد: شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والی خاتون کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ملزمان کے اشتہاری ہونے پرکوہسارپولیس نیکراچی میں کارروائی کی۔پولیس کا کہنا ہیکہ ملزمان جعلی دستاویزات پرمختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھلواتے رہے اور روحانی حساب کتاب بتا کرلوگوں کوجائیدادیں فروخت کرنیکا مشورہ دیتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان متعدد لوگوں سے فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان نے ایک شہری سے32 کروڑمختلف طریقوں سے لیے۔پولیس کا کہنا ہیکہ خاتون کی کراچی سے گرفتاری کے بعد ملزمہ کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں