ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ایڈیشنل آئی جی موٹروے
کوئٹہ:ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس محمد انکسار خان نے کہا ہے کہ بلو چستان میں ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئیں جا رہے ہیں۔اگر روڈ یوزر زحفاظتی اقدامات اور اور اسپیڈنگ سے پر ہیز کریں تو بہت سے قیمتی جانوں کو بچا یا جا سکتا ہے موٹر وے پولیس بلو چستان کے قومی شاہروں پر عوام کو محفوظ سفر کے لئے کوشاں ہیں۔ یہ بات انہوں نے کو ئٹہ میں موٹر وے پولیس کے زونل آفس کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔ کو ئٹہ کے زونل آفس میں ڈی آئی جی ویسٹ زون جاوید علی مہر نے ایڈ یشنل آئی جی، محمد انکسار خان کا استقبال کیا،موٹروے پولیس کے چاق چوبند دستوں سلامی دی اور انہیں گاڈ آف آنر بھی پیش کیا۔اس موقع پر سیکٹر کمانڈر قلات،یاصر دوتانی،بیٹ مستونگ، بیٹ کھڈ کوچہ،بیٹ قلات،اور بیٹ خانوزئی کے چیف پیٹرولنگ آفسیران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا آئی جی کی جانب سے تمام بیٹ کمانڈر اور سیکٹر کمانڈر کو واضح احکامت ہے کہ وہ روڈ پر اپنی موجود گی زیادہ سے زیادہ یقینی بنائیں۔موٹروے پولیس کے اہلکار اپنے پیشہ وارنہ مہارت اور صلاحتیوں کو بروے کار لاتے ہو ئے خدمت سے سر شار ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔تا کہ بلو چستان میں قومی شاہروں کو عوام کے سفر کے لئے محفوظ بنا یا جا ئے۔ایڈ یشنل آجی نے افسران کو ہدایت جا ری کی موٹر وے پولیس اپنے روڈ یوزر کی سیفٹی اور سیکورٹی سے متعلق ہر ممکن اقدامات کریں۔


