قدوس بزنجو کی تحریک عدم اعتماد پردستخط کرنیوالوں کو سبکدوش کرنے کی تجویز

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پردستخط کرنے والے صوبائی وزرائ،مشیر اور پارلیمانی سیکرٹریز کوانکے عہدوں سے سبکدوش کرنے کی ایڈوائز جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے اپنے خلاف بلوچستان اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے صوبائی وزراءنوابزادہ طارق مگسی ، مبین خان خلجی ،مشیر میرنعمت اللہ زہری،پارلیمانی سیکرٹریز شاہینہ کاکڑ، ملک نعیم بازئی اور مٹھا خان کاکڑ کو انکے عہدوں سے سبکدوذ کرنے کی ایڈوائزجاری کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں