کراچی سے کار سوار منشیات کے ڈیلر گرفتار،ڈیڑھ من مشکوک مواد کی بیرون ملک اسمگلنگ بھی ناکام

کراچی (انتخاب نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نےبیرون ملک مشکوک مواد کی اسمگلنگ ناکام بنادی جبکہ کار سوار دو ملزمان کو گرفتار کرکے چھ کلو چرس برآمد کرلی، اطلاعات کے مطابق اے این ایف نے کورنگی پولیس کے ہمراہ نجی کوریئرکمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارکر آسٹریلیا کےلئے بک کرائے گئے پارسل میں موجود 30 جیکٹس میں چھپایا گیا 61 کلو گرام مشکوک مواد ضبط کرکے تفتیش شروع کردی ، ایک اور کارروائی کے دوران کلفٹن پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کورنگی روڈ پر مشکوک گاڑی روک کر تلاشی کے دوران 6کلو چرس برآمد کرکے محمد زاہد اور عمران علی نامی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں