حکومت بلوچستان کیجانب سے جنگلات میں آگ جلانے،کھانا پکانے سمیت دیگر سرگرمیوں پر دفعہ 144نافذ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کے جنگلات میں آگ جلانے،کھانا پکانے سمیت دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی، اتوار کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان محمد ہاشم غلیزئی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں خشک سالی کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کے خطرات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس پر حکومت بلوچستان نے مقامی آبادیوں، جنگل اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے صوبے میں کوئٹہ، زیارت، قلات، سمیت دیگر علاقوں کے اہم فارسٹ زونز میں کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 کے تحت دفعہ 144نافذ کردی ہے پابندی کے تحت زیارت فاریسٹ، شابان، چلتن رینج، ہزارگنجی، کرخسہ، کرتافاریسٹ ڈھاڈر، شیرانی، ژوب، ہرنائی، موسیٰ خیل، بارکھان اور کوہلو کے جنگلات کے علاوہ، اسپین کاریز، تکتو رینج، جونیپر ہربوئی قلات اورہنگول نیشنل پارک میں آگ جلانے، باربی کیو کرنے، فائر کیمپنگ اور اس جیسی دیگر سرگرمیوں پر تاحکم ثانی پابندی ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں