شیرانی میں گرفتار 5 افراد فاتحہ خوانی کیلئے آئے تھے، تفتیشی ٹیم

شیرانی (انتخاب نیوز) شیرانی میں گرفتار 5 افراد فاتحہ خوانی کیلئے آئے تھے تفتیشی ٹیم شیرانی لیویزمقامی ذرائع کے مطابق کوہ سلیمان کے پہاڑوں میں مقامی لوگوں نے 5 مشکوک بندے پکڑ ے ہیں جنکا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی اعجاز احمد جعفر سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش جاری ہے۔ تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ تفتیش کے دوران شیرانی کے ایک علاقے میں فاتحہ خوانی جاری تھی وہاں پر موجود دو افراد نے کہا کہ لیویز شیرانی نے جو بندے پکڑے تھے انہیں ہم لوگ جانتے ہیں اور ہمارے واقف ہیں۔ ہم لوگوں کا ایک بھائی ایک مدرسے میں ان لوگوں کا کلاس فیلو تھا، اسی تعلق پر یہ لوگ فاتحہ خوانی کیلیے آئے ہیں، اس کے باوجود مزید تفتیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام بندے شیرانی لیویز کی حراست میں ہیں، مانی خواہ لیویز تھانہ پہنچا دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں